ہومپاکستانگورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے خیبرپختونخوا کے حالات مزید خراب ہونگے،صدر اے این پی ایمل ولی خان

گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے خیبرپختونخوا کے حالات مزید خراب ہونگے،صدر اے این پی ایمل ولی خان

اسلام آباد (سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمرجنسی کے نام پر عوام کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حقوق سلب نہیں کیے جاسکتے۔

ایمل ولی خان نے کہا گورنر راج یا ایمرجنسی سے خیبرپختونخوا کے حالات مزید خراب ہوں گے، خیبر پختونخوا کو اس صورتحال تک پہنچانے والوں اور پالیسیوں کا احتساب ہونا چاہیے، سزا ان کو ملنی چاہیے جنہوں نے 13 سال سے پختونخوا پر یہ ٹولہ مسلط کیا ہے۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر صوبے کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے، عوام کے تحفظ میں ناکامی پر کسی ایک فریق کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا، گزشتہ انتخابات میں دھاندلی صرف خیبر پختونخوا نہیں پورے ملک میں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔