چارسدہ (سب نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا گیا تو قانونی مقابلہ کریں گے، عوامی ردعمل بھی آئے گا۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا اختیار ویسے بھی چھین لیا گیا ہے،گورنر راج لگائیں کوئی پریشانی نہیں، صوبے میں پولیس بے بس ہے، احکامات کہیں اور سے آرہے ہیں، خیبرپختونخوا میں عملا گورنر راج قائم ہے۔اسد قیصرکا کہنا تھا کہ ہماریاراکین اسمبلی اور وزرا کو اٹھایا جا رہا ہے، ملک میں آئین و قانون کو نظر انداز کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
