ہومپاکستانآپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6دہشتگرد ہلاک

آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔