قاٸداعظم ٹرسٹ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی اور یومِ دفاعِ پاکستان کی تقریب کا احوال
تحریر: عبدالوحید خان، برمنگھم یوکے
قائداعظم ٹرسٹ یوکے کے زیرِاہتمام پریزیڈنٹ ہوٹل برمنگھم کے آڈیٹوریم میں جشن آزادی پاکستان اور یوم دفاع پاکستان کی ایک مشترکہ تقریب منعقد ہوٸی جس میں 20 نمایاں شخصیات کو ان کی شاندار کمیونٹی خدمات کے لیے تعریفی اسناد اور تمغے پیش کۓ گۓ جبکہ قائد اعظم ٹرسٹ کے پیٹرن آف چیف لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم ملک اور ٹی وی رپورٹر صائمہ ہارون کو خصوصی شیلڈز پیش کی گٸیں۔
تقریب میں سینٹ آف پاکستان کی کمیٹی براۓ دفاع کے سابق چٸیرمین سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم ملک، برمنگھم کے لارڈ مٸیر کونسلر ذاکر اللہ چوہدری، پاکستان کے قونصل جنرل فہد امجد، بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید مظفر الحسن، مڈلینڈ فائر سروس کے گروپ کمانڈر مسٹر جیمی بیکٹ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی-
تقریب کی صدارت قائداعظم ٹرسٹ یوکے کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق نے کی اور نظامت کے فراٸض ٹرسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری عبدالوحید خان نے سرانجام دٸیے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز بیرسٹر شہزاد کریم چوہدری نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعتِ رسول ﷺ پیش کرنے کی سعادت عمران الہی اور حاجی خان بہادر نے حاصل کی-
تقریب سے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم ملک، لارڈ مٸیر کونسلر ذاکر اللہ چوہدری، پاکستانی قونصل جنرل فہد امجد، بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید مظفر الحسن، مڈلینڈ فائر سروس کے گروپ کمانڈر مسٹر جیمی بیکٹ، قائداعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق، ٹرسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری عبدالوحید خان، پولیٹیکل سیکرٹری بیرسٹر شہزاد کریم چوہدری، جنرل سیکرٹری بیرسٹر عمر بنیامین، کونسلر شہریارکیانی، علامہ ظفرعباس، علامہ سید ظفراللہ شاہ، سینٸر جرنلسٹ ملک عباس، سٹی کونسل برمنگھم کے کیبنٹ ممبرکونسلر راجہ شوکت علی خان، ٹیلفرڈ کے کونسلر ساجد یونس، تحریک آزادی کشمیر برطانیہ و یورپ کے ممتاز رہنما فہیم کیانی اور صحافی آصف محمود بڑاھٹوی نے اظہارِ خیال کیا-
مقررین نے اس موقع پر بانی پاکستان قاٸداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنماٶں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنکی انتھک کوششوں کی بدولت پاکستان کا قیام ممکن ہوا اور دفاعِ پاکستان کے لۓ پاک افواج کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو اپنی جانوں کا نزرانہ دے کر وطنِ عزیز کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہیں-
تمام مقررین نے معرکہ حق کی کامیابی سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافے پر حکومت اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی دلیری اور کوششوں کی تعریف کی اور پاک سعودی ترک معاہدے کو سراہا جبکہ اس سہ فریقی اتحاد کی سیکرٹری شپ اور شنگھاٸی تعاون تنظیم کی چٸیرمین شپ وطن عزیز پاکستان کو ملنا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوۓ اثر و رسوخ کا نتیجہ اور ایک بڑی شاندار سفارتی کامیابی قرار دی گٸ-
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم ملک نے برطانوی معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے پاکستانی اقدار کو برقرار رکھنے پر ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی تارکین وطن پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے جنگ کے دنوں کی اپنی یادیں شٸیر کرتے ہوۓ پاک افواج کے جوانوں اور افسران کے جذبہ شہادت اور دفاعِ وطن کی لگن کو مثالی قرار دیا جو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں-
لارڈ میئر ذاکر چوہدری نے برمنگھم کی سماجی اور معاشی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور مختلف شعبوں میں کمیونٹی کے مثبت کردار اورکمیونٹی رہنماٶں کی جانب سے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان، کشمیر اور پاک فوج کو ایک اکاٸی قرار دیتے ہوۓ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی مذمت کی اور اتفاق و اتحاد کی اہمیت پر زور دیا-
قونصل جنرل فہد امجد نے شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی اور ایوار ملنے والی شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوۓ انکی مختلف شعبہ ہاۓ زندگی میں خدمات کی تعریف کی اور ان کی کمیونٹی خدمات کو سراہا- انہوں نے پاکستان کے قیام اور بعد میں دفاعِ پاکستان کے حوالے سے گفتگو بھی کی اور آزادی کشمیر کے لۓ پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کا ذکر کیا-
راجہ محمد اشتیاق نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قائداعظم ٹرسٹ یوکے ایسے باصلاحیت افراد کی حمایت اور انکی مثبت پہچان کے لۓ کام جاری رکھے گا جن کی کوششوں سے مقامی معاشرے کو فائدہ ہوتا ہے اور پاکستانی تارکین وطن کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حالیہ کامیابیوں اور بین الاقوامی سطح پر وقار میں اضافے بالخصوص پاک، سعودی، ترک معاہدے اور اس سہ فریقی اتحاد کی سیکرٹری شپ اور شنگھاٸی تعاون تنظیم کی سربراہی پاکستان کو ملنا موجودہ حکومت اور عسکری قیادت کی بڑی کامیابی قرار دیا-
تقریب میں کمیونٹی کے قابل ذکر رہنماؤں، سفارت کاروں، اور اعلیٰ عسکری شخصیات کو اکٹھا کیا گیا تاکہ کمیونٹی کے ان افراد کے کام کو پہچانا اور سراہا جا سکے جن کی لگن، خدمت اور عزم نے برطانوی معاشرے میں اتفاق و اتحاد کو مضبوط کرنے، امید کو تحریک دینے اور پاکستانی کیمونٹی کا دیرپا مثبت اثر پیدا کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جن بیس افراد کو ان کی شاندار کامیابیوں، کمیونٹی خدمات اور پاکستان کے نام اور وقار کو بلند کرنے پر ایوارڈ دٸیے گۓ ان میں ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر اور پاک پاکستان ایسوسی ایشن کے رہنما محمد یوسف خان، سٹرلنگ فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ کے سی ای او اور بانی ڈاکٹر قمر نواز، ریجنل ڈائریکٹر (ایشیا اور افریقہ) یونیورسٹی آف گلوسٹر شائر ڈاکٹر واجد منہاس، چیئر برائے انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرز (برٹش ایشین بزنس مین) مسٹر عابد خان، صدر پاکستان پریس کلب ویسٹ مڈلینڈز راجہ ناصر محمود، ماہر تعلیم اور اسکالر ڈاکٹر محمد نصراللہ، ملٹری ہسٹورین اور WW2 میں مسلمان سپاہیوں کے کردار کو دستاویزی شکل دینے والے مسٹر جہان محمود، انٹرنیشنل کوہ پیما اور نیشنل اسٹریٹجسٹ راجہ کامران شہزاد، ممتاز بزنس مین چوہدری ایم فرید، ڈائریکٹر عالمگیر فوڈز لمیٹڈ چوہدری ایم عادل، چوہدری محمد راسب پہلوان برمنگھم کبڈی کلب اور ورلڈ بینی ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری راسب پہلوان، کمیونٹی اینڈ یوتھ انگیجمنٹ لیڈر اور عاشق الرسول گروپ کے بانی عمران الہی، ویسٹ مڈلینڈز سٹیزن کرائم سٹاپ اور یوکے یوتھ اینڈ کمیونٹی ایمبیسیڈر راجہ محمد غفران، صدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی، پاکستانی موسیقی کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر کردار کے حامل ایم ایوب ایم بی ای، سینئر کراؤن پراسیکیوٹر اور کامن ویلتھ یوتھ پیس ایمبیسیڈر نیٹ ورک کے کوآرڈینیٹر بیرسٹر ایم احمد، سینئر ایگزیکٹو آفیسر ہز میجسٹیز انسپکٹر محمد حنیف، ٹی وی اینکر اور شاعر افتخار احمد جگنو، لوکل گورنمنٹ فنانس سپیشلسٹ، مذہبی سکالر، اور مصنف محمد ساجد یونس، نعت انٹرنیشنل یو کے کے صدر ذوالفقار علی شامل ہیں-
آزادی پاکستان اور دفاعِ پاکستان کے دو اہم دنوں کے حوالے سے اس مشترکہ تقریب کا اختتام ایک مشترکہ پیغام کے ساتھ ہوا جس میں برطانوی معاشرے میں نمایاں طور پر کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے میں تارکین وطن کے کردار کی تعریف کی گٸ۔ (ختم شد)
