اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی دارالحکومت میں مولانا الرحمان سے منسلک متعدد مدارس میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف، سی ڈی اے کی جانب سے مختلف مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری، مدرسہ اختر العلوم، بلال ٹاؤن، کورنگ نالہ، کھنہ ڈاک کو منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیرات کرنے پر سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس جاری کر دئیے گئے۔
مدرسہ اختر العلوم کو 15 روز کے اندر تعمیراتی نقشے جمع کرانے کی ہدایت، بصورت دیگر عمارت سیل کرنے کی کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے، ادارہ معارف اسلامیہ، شریعہ ربانیہ، تفی القرآن، مکان نمبر 3، اسٹریٹ نمبر 6، سیکٹر ایف 8/3 میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی، مذکورہ مدرسے میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات اور چھت پر غیر مجاز تعمیرات کیے جانے کا انکشاف، سی ڈی اے نے مدرسے کی عمارت کو رہائشی استعمال کی بجائے مدرسے کے طور پر استعمال کرنے پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔
مذکورہ مدرسے کی انتظامیہ کو تمام خلاف ورزیاں 15 روز میں ختم کرنے کی ہدایت، سی ڈی اے کی جانب سے واضح انتباہ، عدم تعمیل کی صورت میں عمارت سیل کرنے، جرمانے اور الاٹمنٹ منسوخی کی کارروائی ہو سکتی ہے، اسلام آباد میں بلڈنگ کنٹرول قوانین پر عملدرآمد کے لیے سی ڈی اے کی جانب سے مدارس سمیت تمام عمارتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔


