ہومبریکنگ نیوزعالمی بینک کی سندھ میں پراپرٹی ریونیو بڑھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک کی سندھ میں پراپرٹی ریونیو بڑھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

کراچی: عالمی بینک نے سندھ میں پراپرٹی ریونیو بڑھانے کے پروگرام کیلئے 150 ملین ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق فراہم کردہ رقم سندھ میں پراپرٹی ریونیو بڑھانے کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی، جس کا مقصد صوبے میں اربن پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں میونسپل سروسز کی فراہمی بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ کراچی سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں اضافے کے ذریعے شہر کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے وسائل فراہم کیے جا سکیں گے۔

عالمی بینک کے مطابق اس پروگرام سے صوبے میں مقامی سطح پر ریونیو اکٹھا کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے اور شہری ترقیاتی منصوبوں کی فنانسنگ میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔