ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن ، بری امام ہاؤس سیل کر دیا گیا

سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن ، بری امام ہاؤس سیل کر دیا گیا

اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن ، بری امام ہاؤس سیل کر دیا گیا ۔
یاد رہے سی ڈی اے پلاننگ ونگ کے مطابق بری امام ہاؤس بھی سرکاری زمین پر تعمیر کیا گیا تھا ، بری امام ہاؤس کے اردگرد تجاوزات کے خلاف آپریشن ماضی میں کیا گیا تھا تاہم بری امام ہاؤس کے گدی نشین کے اثر و رسوخ کی وجہ سے بری امام ہاؤس کو سیل نہیں کیا گیا تھا اور نا ہی آپریشن کیا گیا تھا تاہم جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے انفورسمنٹ کے مشترکہ آپریشن میں بری امام ہاؤس کو ابتدائی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔