اسلام آباد (سب نیوز)پی ایم ڈی سی نے تمام ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹس کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کی تجدید کا فیصلہ کرلیا،تجدید کیلئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی نے تمام رجسٹرڈ ڈاکٹروں اورڈینٹسٹس کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کی تجدید لازمی قرار دیدی،پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹروں کو رجسٹریشن کی تجدید کیلئے چھ ماہ کے اندرکارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔اعلامیے کے مطابق اقدام کا مقصد مریضوں کا تحفظ، اخلاقی اورپیشہ ورانہ معیار کا فروغ اور رجسٹریشن ریکارڈ کو جدید اور قابل تصدیق بنانا ہے۔
رجسٹریشن ریکارڈکی باقاعدہ تصدیق سے اتائی پن، جعل سازی اور غیرمجاز طبی پریکٹس کی روک تھام میں مدد ملے گی،رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی درست شناخت اورپیشہ ورانہ حیثیت یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کی تجدید سے جعلی اسناد کے استعمال اورمرحوم ڈاکٹروں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام ممکن ہوگی،تجدید کا عمل غیرفعال اور پرانے رجسٹریشن ریکارڈز کی نشاندہی اور مناسب کارروائی میں بھی معاون ہوگا۔
پی ایم ڈی سی کا تمام ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹس کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کی تجدید کا فیصلہ، 6ماہ کی مہلت دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
