اسلام آباد(سب نیوز) نیپرا نے 25کلو واٹ سولر صارفین کیلئے منظوری کا اختیار بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کے لیے لائسنس کی شرط ختم کر دی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین کو نیپرا سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد سولر توانائی کے فروغ اور صارفین کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ترمیم شدہ قواعد کے تحت 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کی منظوری کا اختیار متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کو دے دیا گیا ہے، جو درخواستوں پر براہِ راست کارروائی کریں گی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ نئی ترامیم سے سولر صارفین کے لیے طریقہ کار مزید آسان ہوگا اور ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔
سولر صارفین کیلئے خوشخبری ، 25کلو واٹ تک سولر سسٹم کیلئے نیپرا سے لائسنس کی شرط ختم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
