کراچی (سب نیوز)ملکی زرمبادلہ ذخائر جولائی کے آخری کاروباری ہفتے میں سوا تین کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس اضافے سے 31 جولائی تک تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 47 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 31 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 43 کروڑ ڈالر رہے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 22ارب 47کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
