ہومپاکستانپی ٹی آئی کا نورین خان کے متنازع بیان اور علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ سے لاتعلقی کا اعلان

پی ٹی آئی کا نورین خان کے متنازع بیان اور علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ سے لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے عمران خان کی بہن نورین خان کے متنازع بیان اور علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ اور نورین نیازی کا متنازعہ بیان کے اقدام کو ذاتی قرار دے دیا ہے۔تحریک انصاف کے اہم ذمہ داران نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کا بیان ان کا ذاتی ہے اور پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا جبکہ علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ خوش آئند ہے تاہم لوگوں سے ان کا براہ راست رابطہ ان کا ذاتی عمل ہے۔
پارٹی زرائع نے کہا کہ احتجاج کیلئے لوگوں کو ایسے ہی نکلنا ہو گا تاہم اس کا حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی جس پر مشاورت ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنماں نے واضح کیا کہ سیاسی فیصلے سیاسی قیادت ہی کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے اقدامات ذاتی حیثیت میں ہیں جبکہ ہم پارٹی فیصلوں میں فیملی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔