اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر شفقت علی خان نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، معاشی اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے اور متحدہ عرب امارات میں مقیم بڑی پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
