کوہ تیان شان(سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر قرغزستان پہنچ گئے۔ جہاں اسیک کول بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سادیر ژاپاروف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
یہ دورہ 1995 میں بے نظیر بھٹو کے تاریخی دور قرغزستان کے بعد کسی پاکستانی صدر کا پہلا دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی روابط کے تسلسل کی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور قرغز صدر سادیر ژاپاروف دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیں گے۔
ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، زراعت، تعلیم، صحت، سیاحت، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط کے فروغ سمیت علاقائی تعاون اور پاکستان و قرغزستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صدرمملکت آصف زرداری قرغزستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال ،ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر پیش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
