اسلام آباد(سب نیوز) تحریک انصاف نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائرکی ہے جس میں 5 نومبر2026 کوکے پی حکومت کی دائر درخواستوں پر جاری حکم پر نظرِ ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ بیرسٹرگوہر اور دیگر درخواست گزاروں کو فریق بنا کر ان کا موقف بھی سنا جائے، 5 نومبرکے حکم سے پشاور ہائیکورٹ میں زیرسماعت آئینی درخواستوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔درخواست میں ایمرجنسی اورگورنرراج کیخلاف دائر درخواستوں میں وزیراعلی اور اسپیکر کی رہائی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
