ہومتازہ ترینافغان رجیم کی اندرونی صفوں میں دراڑ، منحرف کمانڈر جمعہ خان کا طالبان کے سامنے کسی صورت سرینڈر نہ کرنے کا اعلان

افغان رجیم کی اندرونی صفوں میں دراڑ، منحرف کمانڈر جمعہ خان کا طالبان کے سامنے کسی صورت سرینڈر نہ کرنے کا اعلان

کابل (سب نیوز)افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے معدنیاتی وسائل پر قبضے کی جنگ نے سنگین بحران کی شکل اختیار کر لی۔افغان طالبان رجیم اور مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان معدنیات تقسیم پر اختلافات شدید ہوگئے، افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے منحرف کمانڈر جمعہ خان فاتح کی طالبان کیساتھ لڑائی جاری ہے۔
طالبان امیر ملا ہیبت اللہ مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کو باغی قرار دے کر فوجی کاروائی کا حکم دے چکے ہیں۔ طالبان اسپیشل فورسز کے قافلے جمعہ فاتح کی گرفتار ی کیلئے بدخشاں کے ضلع شغنان میں موجود ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدخشان میں مسلسل فضائی نگرانی کی جارہی ہے، ڈرون پروازیں اور ہیلی کاپٹر گشت میں مصروف ہیں۔کمانڈر جمعہ خان کی گرفتار کیلئے 50 عسکری گاڑیوں پر مشتمل طالبان رجیم کا بھاری دستہ بھی متحرک ہے۔
طالبان کے منحرف کمانڈر جمعہ خان فاتح نے کسی صورت سرینڈر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بدخشان کے ضلع درویز جمعہ خان فاتح کے کنٹرول میں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔