اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوری اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں 3 جولائی 2026 کو تہران میں منعقد ہونے والی سرکاری تعزیتی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے دعوت نامے میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب شہید رہنما کی قومی، اسلامی اور عالمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، پاکستان کی پارلیمان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناں اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور تاریخی رفاقت پر استوار ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
اسپیکر قالیباف نے اپنے پیغام میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور تاریخی دوستی آئندہ بھی مزید فروغ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی انصاف، قومی خودمختاری اور امتِ مسلمہ کے وقار کے لیے خدمات اور جدوجہد ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
