ہومتازہ ترینپاکستان سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، افغان سفیر سردار احمد شکیب

پاکستان سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، افغان سفیر سردار احمد شکیب

پشاور (سب نیوز)پاکستان میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ افغان حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کی پالیسی پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے۔سردار احمد شکیب نے کہا کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان مسائل نے دونوں ممالک کو متاثر کیا ہے اور تناو کے تسلسل نے دونوں اطراف کے لوگوں پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر نے کہا کہ جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ دونوں فریقوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وہ تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور یہ امارت اسلامیہ کی پالیسی ہے کہ وہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو برقرار رکھنے سے مزید کشیدگی کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے اور افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔