اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سکریٹریز، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیرکو خط لکھ دیا۔وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی خط لکھا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ویزا کے بغیر مقیم کسی بھی افغان شہری کو 10جولائی سے گرفتار کیا جائیگا۔ خط میں یہ کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں بشمول ویزا، اوور اسٹیکیسز کی ڈی پورٹیشن میں تیزی لائی جائے اور تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس، قانون نافذکرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 11جولائی سے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی جائے جس میں بغیر ویزے کے پکڑے گئے افغان شہریوں کی تعداد بتائی جائے جبکہ رپورٹ میں کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت بھی شامل ہو۔وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وفاقی حکومت کا 10جولائی سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ،مراسلہ ارسال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
