Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحکومت کی پراپرٹی خریدنے اور بیچنے پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی کی منظوری

حکومت کی پراپرٹی خریدنے اور بیچنے پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی کی منظوری

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے یکم جولائی سے پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی کرکے نئی شرح نافذ کرنے کی منظوری دے دی، فنانس بل کی منظوری کے بعد یکم جولائی سے شروع ہوئے نئے مالی سال کے آغاز سے ملک بھر میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نئی شرح سے ٹیکس وصولی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے فنانس بل میں غیر منقولہ جائیداد (پراپرٹی) کے لین دین پر ٹیکس کی نئی شرحیں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے نئے قانون کے تحت یکم جولائی سے جائیداد فروخت کرنے والے شخص سے مجموعی رقم کا 2 اعشاریہ75فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔دوسری جانب جائیداد خریدنے والے شخص پر بھی پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا 1اعشاریہ25فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا، جس سے پراپرٹی سیکٹر میں کاروباری لاگت بڑھنے کا امکان ہے۔اسی طرح منظور کردہ فنانس بل کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر اور بینکس پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔یکم جولائی سے بینکنگ کمپنیوں اور فرٹیلائزرسیکٹر کی پندرہ کروڑروپے سے زائد کی آمدن پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ دیگر تمام کارپوریٹ کمپنیوں کی 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 8 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔