Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت دیگر امور پرگفتگو

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت دیگر امور پرگفتگو

قاہرہ (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قاہرہ میں آر فور اجلاس کے موقع پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا اور پاکستان مصر تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی، صحت و فارماسیوٹیکل اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں جانب سے موجودہ دوطرفہ میکانزم کو دوبارہ متحرک کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خصوصا مشرقِ وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس کے موثر نفاذ سے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔