واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری طور پر مشکلات پیدا کرنے سے روکے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ اگر ایران نے ایسا نہ کیا تو امریکا ایک بار پھر ایران کو سخت جواب دے گا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے کی طرح ایران کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا، لیکن اس بار کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوئٹزر لینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں، جن میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے۔انہوں نے کہاکہ عالمی امن کے لیے یہ اہم موقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔

