Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاننئے مالی سال کا بجٹ مزید تاخیرکا شکار،12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

نئے مالی سال کا بجٹ مزید تاخیرکا شکار،12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس )نئے مالی سال کا بجٹ مزید تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اور اب یہ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بجٹ کے پیش کیے جانے میں مزید تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وفاقی بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔بجٹ 10 جون کی بجائے 12 جون کو پیش کئے جانے کے متعلق مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج یا کل ہو گا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا بجٹ کے حوالے سے ابھی معاملات فائنل ہونا باقی ہیں، بات چیت چل رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ انتہائی قلیل وقت اور محرم الحرام بھی ہے، دیکھتے ہیں اسی تاریخ پر چیزیں مینیج کرنا کیسے ممکن ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ تبدیلیاں تو بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی چلتی رہتی ہیں، ابھی تاریخوں میں ردوبدل ہو گا یا کیا ہو گا، حتمی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔