Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمذہبی تقریبات میں شرکت، پاکستانی ہائی کمیشن نے 737بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

مذہبی تقریبات میں شرکت، پاکستانی ہائی کمیشن نے 737بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان ہائی کمیشن نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 737 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ پاکستان میں منعقد ہونے والی گرو ارجن دیو جی کی سالانہ تقریبات میں شرکت کر سکیں۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ مذہبی تقریبات 10 سے 19 جون 2026 تک پاکستان میں منعقد ہوں گی، جن میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری مختلف مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق ویزوں کا اجرا مذہبی سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کے تحت کیا گیا ہے، تاکہ سکھ برادری اپنے مذہبی فرائض اور رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان کا سفر کر سکے۔پاکستان کی جانب سے بھارتی سکھ یاتریوں کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھی ویزے جاری کیے جاتے ہیں، اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔