احتجاج کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر نے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری کے مطابق سیاح 9 جون کے احتجاجی کال کے پیش نظر 5 سے 20 جون تک آزاد کشمیر میں سفر، داخلے سے اجتناب کریں۔
حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں سیاحت و دیگر مقاصد کیلئے آئے افراد سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ 5 جون کی شام تک آزاد کشمیر کی حدود چھوڑ دیں تاکہ انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آزاد کشمیر میں احتجاجی کال، سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

