Friday, June 5, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے کمیٹی تشکیل

ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے اپنا ڈرافٹ تیار کرے گی۔

وزیراعظم آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی، سیکرٹری قانون، وکلا فیصل نقوی، علی المانی، زینب جنجوعہ اور ابراہیم آفریدی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔