Friday, June 5, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومآزاد کشمیرآزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

مظفر آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کا عمل جاری ہے، انتخابی شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی تعیناتی کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔

انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں شفاف، منظم اور غیر جانبدار انداز میں کرانے کی تیاریاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کیے جانے کا امکان ہے،۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 34 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، آزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں 5 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضلعی اور انتظامی سطح پر رابطہ کاری کے نظام کو مزید مؤثر بنا دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔