جدہ ( خالد نواز چیمہ)سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور سعودی عرب کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت، چیئرمین انوسٹر فورم اور سربراہ یارانِ جدہ چوہدری اظہر وڑائچ کے درمیان ہونے والی ملاقات خوشگوار ماحول اور باہمی احترام کے جذبات سے بھرپور رہی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، سرمایہ کاری کے فروغ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات اور سماجی روابط کے مختلف پہلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے اس امر پر زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی، معاشی استحکام اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
چوہدری اظہر وڑائچ نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یارانِ جدہ اور انوسٹر فورم ہمیشہ پاکستانیوں کے مفادات، بھائی چارے اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بیرونِ ملک پاکستانی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے اوورسیز پاکستانیوں کی وطن کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی محنت اور وابستگی پاکستان کی معیشت اور عالمی شناخت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جہاں باہمی محبت، خلوص اور نیک تمناں کے جذبات نمایاں رہے۔ دونوں رہنماں نے مستقبل میں بھی مثبت روابط اور قومی و سماجی معاملات میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات نہ صرف دو بااثر شخصیات کے درمیان رابطے کی علامت تھی بلکہ اس بات کا بھی اظہار تھی کہ محبت، احترام اور قومی خدمت کا جذبہ فاصلے نہیں دیکھتا بلکہ دلوں کو قریب لاتا ہے۔

