Friday, May 22, 2026
ہومپاکستانایران ، امریکا مذاکرات ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

ایران ، امریکا مذاکرات ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

تہران (آئی پی ایس )چیف آف ڈیفنس فورسز آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکا بات چیت، خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرینگے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم اعلی ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں ہی قیام کریں گے، محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔