Friday, May 22, 2026
ہومتازہ ترینپنجاب حکومت کا سی سی ڈی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سی سی ڈی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، غیرت کے نام پر قتل کے کیسز کی تحقیقات اب سی سی ڈی کرے گی۔

پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب صوبے میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تمام واقعات کی تفتیش یہ کونسل یا محکمہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے نئے فیصلے کے تحت اب پنجاب بھر میں غیرت کے نام پر قتل کا ہر واقعہ باقاعدہ طور پر سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے گا تاکہ ان ہائی پروفائل کیسز کی شفاف اور جاندار طریقے سے تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔

’’میرا بھائی عمان سے واپس آ رہا ہے، خدشہ ہے سی سی ڈی مقابلے میں مار دے گی‘‘
واضح رہے کہ اس سے قبل سی سی ڈی کا دائرہ کار صرف منظم جرائم، عادی مجرمان کی سرگرمیوں اور منشیات کے بڑے کیسز تک محدود تھا، تاہم اب اس میں غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین سماجی جرم کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔