Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینچائنا میڈیا گروپ اور روس کے متعدد اداروں کے مابین تعاون کی دستاویزات پر دستخط

چائنا میڈیا گروپ اور روس کے متعدد اداروں کے مابین تعاون کی دستاویزات پر دستخط

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر پیوٹن کی موجودگی میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کےنائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے بیجنگ میں روس کی وزیر ثقافت لیوبی مووا اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو کمپنی کے صدر ڈوبروژائف کے ساتھ بالترتیب ‘فلم پروجیکٹ پر تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت’ اور ‘دستاویزی فلموں اور خصوصی رپورٹس کے تعاون کو گہرا کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

سی ایم جی نے روس کی وزارت کھیل، نیشنل میڈیا گروپ، فنانس اینڈ اکنامکس یونیورسٹی، موبائل کمیونیکیشن میڈیا اور ایکسپو فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں کے ساتھ بھی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔