Wednesday, May 20, 2026
ہومتازہ ترینوفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 25مئی سے 31جولائی تک ہونگی، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 25مئی سے 31جولائی تک ہونگی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز)چاروں صوبوں کے بعد وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی 2026 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دوران اداروں کے سربراہان اور انتظامی عملہ صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک دفتری امور سرانجام دے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ دسویں اور گیارھویں جماعت کے طلبہ کے لیے جون اور جولائی میں کوچنگ کلاسز کا بھی انتظام کیا جائے گا۔اسکولوں کی مرمت، تربیتی سیشنز اور دیگر انتظامی امور بھی تعطیلات کے دوران جاری رہیں گے۔یاد رہے اس سے قبل پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستا ن کے تعلیمی اداروں میں بھی گرمیوں کی تعطیلا ت کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔