Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانپاکستان کی قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان کی قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے قازقستان کے ایک اعلی سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر بندرگاہ اور کراچی بندرگاہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک کے لیے اہم تجارتی گیٹ وے بن سکتی ہیں۔جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بندرگاہیں علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور ٹرانس شپمنٹ، ملٹی پرپز ٹرمینلز اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے وسطی ایشیائی ممالک کو خلیجی اور افریقی منڈیوں تک رسائی میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔