گلگت،قائد حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے ہی اراکین پر اعتماد نہیں کر رہی، حکومت پارٹی، رشتہ داری اور تعلق داری پر چل رہی ہے۔ ججز اور لیگل ایڈوائزر کے بعد اب سروس ٹریبونل میں بھی صرف گورنر اور وزیر اعلی اپنے بندے بھرتی کرنے جارہے ہیں اور وزرا بے بس ہیں جنہیں اپنے اختیارات کا ہی علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کونسل کا ٹکٹ استور سے شبیح الحسنین کو دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی حکمران بریگیڈ سے تعلق رکھتا ہے جس میں گنڈا پور، وزیر اعلی اور گورنر شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی اور گورنر کے درمیان اختیارات کی رسہ کشی چل رہی ہے۔ وزرا کو بے اختیار کر کے رکھ دیا گیا ہے وزرا کو اپنے اختیارات کا بھی اندازہ نہیں گلگت بلتستان میں نظام درہم برہم ہے نظام کی بہتری کے لئے حکومت سنجیدہ نہیں قائد حزب اختلاف نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر بلیک ہول ہیں سپیکر نے اسمبلی چلانے کے بجائے اس معزز ایوان کو تقرری کلب بنایا ہے سپیکر ڈپٹی سپیکر سے خوفزدہ ہیں قائد حزب اختلاف نے انکشاف کیا کہ سپیکر اور اسکا عملہ ملکر ڈپٹی سپیکر کو اسمبلی کی کاروائی سے دور رکھتے ہیں اسمبلی میں تاحال کمیٹیاں نہیں بنائی جا رہی ہیں سپیکر کمیٹیاں بنانے کے بجائے وہ بجٹ بھی کرپشن کی نظر کرتے ہیں قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان اسمبلی کی ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیٹی کی وجہ سے سارے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔ انہوں نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رولز آف بزنس کے تحت ایڈوائزری کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر کی مشاورت بھی لازمی ہے لیکن موجودہ کمیٹی اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بغیر بنائی گئی ہے۔ موجودہ صورتحال میں ایوان نہیں چل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سیاسی اکھاڑہ بنا ہوا ہے ٹیچروں کو ایڈمنسٹریٹو سیٹیں دی گئی ہیں بلخصوص بلتستان ریجن میں سیاسی بنیاد پر تبادلے کئے جا رہے ہیں قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ میرے حلقے میں 36 ارب روپے کی سیکیموں پر کام چل رہا ہے جو کہ پچھلے دس سال کے پراجیکٹ ہیں قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے میں حکومت سنجیدہ نہیں اسمبلی کا نظام ایک طرف درہم برہم ہے دوسری طرف ایوان سے باہر مسائل بڑھتے جا رہے حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اپوزیشن کا ہمیشہ ساتھ رہے گا مگر حکومتی بے حسی سے ہمیں لگ رہا ہے حکومت کسی بھی شعبے میں مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ۔
صوبائی حکومت اپنے ہی اراکین پر اعتماد نہیں کر رہی،امجد حسین ایڈووکیٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
