کوئٹہ،ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیر کور(ایف سی)بلوچستان نے خاران کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی،اسی دوران ایف سی جوانوں کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیاجس کے باعث دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی جانب سے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر گل میر، کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔
ایف سی بلوچستان کا خاران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 6دہشتگردہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
