لاہور، پنجاب پولیس میں گریڈ 18اور 19 کے 17افسران کے تبادلے و تقرریاں، ایس پی سکیورٹی لاہور دوست محمد کو تبدیل کر کے انکی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے حوالے کر دی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ عبداللہ لک کا بطور ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد تبادلہ کر دیا گیا ،اے آئی جی ٹریننگ معاز ظفر کا بطور ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ تبادلہ کر دیا گیا ، سید علی ناصر رضوی کو اے آئی جی ٹریننگ پنجاب تعینات کر دیا گیا، تقرری کی منتظر شازیہ سرورکو ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ فورس پنجاب تعینات کر دیا گیا ،اعجاز رشید کا ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور سے بطور ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب تبادلہ کر دیا گیا ،ایس پی آصف مسعود کو سپیشل برانچ راولپنڈی سے تبدیل کر کے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ، ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان حسن جاوید کو ایس پی انوسٹی گیشن سٹی ڈویژن لاہور تعینات کر دیا گیا، ایس پی جڑانوالہ محمد رضا کو ایس پی آپریشن اقبال ٹاون لاہورتعینات کر دیا گیا ۔
پنجاب پولیس میں گریڈ 18، 19 کے 17افسران کے تبادلے و تقرریاں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
