اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان کا اہم وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔اجلاس میں اعلی قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیرِ اعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔اجلاس میں اعلی قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیراعظم کا اہم وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
