Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانسابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے

سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ریڈیو کے سابق کنٹرولر انجینئر نگ مرحوم احمد خان قریشی کے بڑے صاحب زادے ،سینئر صحافی عمران نعیم کے بڑے بھائی اور نائب صدر آر آئی یو جے مائرہ عمران کے جیٹھ لیفٹیننٹ جنرل(ر)اشفاق ندیم قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جملہِ عہدیدران اور ممبران نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم کی ملک کے لیے خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔سابق ڈی جی ایم او، ہلال امتیاز لیفٹیننٹ جنرل(ر)اشفاق ندیم کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کی عمر 62 سال تھی ،انہیں دوران سفر برین ہیمرج ہوا جس میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے دور میں ہونے والے آپریشن “ضربِ عضب” کے معمار تھے۔انہوں نے اپنی کمانڈ میں دہشت گردوں کو کچلنے میں ایک مرکزی کردار ادا کیا۔ان کی نمازنمازِ جنازہ 5 بجے ایچ 8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔