Friday, May 15, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے آن لائن ٹیکس ریکوری کا سلسلہ شروع کردیا

سی ڈی اے نے آن لائن ٹیکس ریکوری کا سلسلہ شروع کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)سی ڈی اے نے آن لائن ٹیکس ریکوری کا سلسلہ شروع کردیا،آن لائن پیمنٹ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں سی ڈی اے کو ایک ارب سے زائد کا ریونیو موصول ہوگا،سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر سی ڈی اے کے تمام امور کو آن لائن کیا جارہا ہے۔آن لائن اقدام سے ٹیکس ریکوری میں واضح فرق نظر آئے گا ،ون لنک کی بدولت شہری باآسانی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں، بل نہ ملنے کی صورت میں بل سی ڈی اے ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔۔ذرائع کے مطابق عنقریب سی ڈی اے کی تمام وصولیاں آن لائن کرنے کے لئے آن لائن اپیلیکشن پر کام تیزی سے جاری ہے،سی ڈی اے ایم سی آئی دفاتر ہفتہ کے روز صبح 9سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے۔ٹیکس واجبات کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔مقررہ تاریخ سے پہلے ادائیگی کی صورت میں شہریوں کو پانچ فیصد کی خصوصی رعایت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔