ہومپاکستاناسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد(آئی پیا یس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح اگلے ہفتے کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ایکنک نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کرلیا ہے۔اسد عمر نے مزید بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔