Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کوفرانس کالونی پل دوبارہ تعمیرکرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کوفرانس کالونی پل دوبارہ تعمیرکرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پائیکورٹ نے سی ڈی اے کو فرانس کالونی پل دوبارہ تعمیرکرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیوں کے مسائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدالتی معاونین اور اٹارنی جنرل کے نامزد نمائندے پرمشتمل جائزہ کمیشن تشکیل دیا تھا۔سماعت کے دوران عدالتی معاون عمرگیلانی ایڈووکیٹ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کچی آبادی سرکاری زمین پرغریب لوگوں کی آبادی کو کہا جاتا ہے۔ نجی زمین اورسرکاری زمین کا معاملہ اس حساب سے مختلف ہے، ملک کی شہری آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ کچی آبادیوں میں رہتا ہے۔ عدالت کو کچی آبادیوں اور انکے مکینوں کے بارے میں حساس رویہ اپنانا چاہیے۔رپورٹ کے ساتھ کچی آبادیوں سے متعلقہ قانونی اور پالیسی دستاویزات بھی منسلک کی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو فرانس کالونی پل دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔