لاہور(آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی کے نظام میں بہتری اور صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں، جبکہ ترسیلی نظام کو بہتر بنا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لائی جائے۔
وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے بجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔
