Saturday, May 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل

پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل

واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکا کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے پولیٹیکل ملٹری امور جنرل مارک کمٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتماد حاصل ہے اور وہ خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ جنرل مارک کمٹ نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان تنازع میں مثر ثالثی کی صلاحیت رکھتا ہے اور ماضی میں بھی اس نے یہ کردار کامیابی سے ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کی ذمہ داری سنبھال کر نہایت شان دار انداز میں اسے نبھایا۔جنرل (ر) مارک کمٹ نے کہا کہ اس تنازع سے قبل ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک خاص نوعیت کی ہم آہنگی اوراعتماد موجود تھا، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سابق اعلی عہدیدار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان یہ قریبی تعلق پاکستان اور امریکا دونوں کے لیے اس معاملے میں فائدہ مند ثابت ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔