لاہور،پنجاب حکومت نے 13 سیکرٹریز اور ایک کمشنر کا تبادلہ کردیا، سیکرٹری خوراک شہریار سلطان کا تبادلہ کرکے سیکرٹری سروسز،سیکرٹری سروسز صائمہ سعید کا تبادلہ کرکے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن ،سلمان اعجازکو سیکرٹری زکوت و عشر تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علی سرفراز سیکرٹری خوراک تعینات، کمشنر فیصل آباد ثاقب منان کا تبادلہ کرتے ہوئے سیکرٹری آرکائیو ز تعینات کر دیا گیا ، زاہد حسین کو کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ،لیاقت علی چھٹہ کو سیکرٹری لیبر ، سید مبشر حسین کوسیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن، مظفر خان کو اسپیشل سیکرٹری مواصلات او ایس ڈی ،اسپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سلمان غنی کا تبادلہ کرکے اسپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید کا تبادلہ کرکے اسپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ، امبرین ساجد ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن،ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ فرید احمد کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز رضوان اکرم کو ڈی جی ایکسائز کا اضافی چارج دیدیا گیا۔
پنجاب حکومت نے 13 سیکرٹریز اور ایک کمشنر کا تبادلہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
