Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانچیف جسٹس جی بی نے تمام اضلاع اور سب ڈویژن میں جوڈیشل مجسٹریٹس، رینٹ کنڑولر اور فیملی کورٹس کے قیام کیلئے 24 آسامیوں کی تخلیق کیلئے حکومت کو کیس ارسال کرنے کی منظوری دیدی

چیف جسٹس جی بی نے تمام اضلاع اور سب ڈویژن میں جوڈیشل مجسٹریٹس، رینٹ کنڑولر اور فیملی کورٹس کے قیام کیلئے 24 آسامیوں کی تخلیق کیلئے حکومت کو کیس ارسال کرنے کی منظوری دیدی

گلگت،چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ نے عوام کو گھر کی دہلیز میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اور سب ڈویژن میں جوڈیشل مجسٹریٹس، رینٹ کنڑولر اور فیملی کورٹس کے قیام کیلئے 24 آسامیوں کی تخلیق کیلئے حکومت کو کیس ارسال کرنے کی منظوری دیدی
چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسڑرارنثار حسین نے سکریڑی قانون کو خط ارسال کر دیا تفصلات کے مطابق چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے گلگت بلتستان میں جوڈیشل مجسڑیٹس رینٹ کنڑولر اور فیملی کورٹس کا الگ قیام عمل کے لئے 24 نئی آسامیوں کی تخلیق کے لئے صوبائی حکومت کو کیس ارسال کرنے کی منظوری دیدی چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے کیس سکریڑی قانون کو ارسال کر دیا کیونکہ ان عدالتوں کی عدم موجودگی کے باعث سول اور سیشن کورٹس میں روز بروز مقدمات میں مسلسل اضافہ ہو رہ ہے اور ان آسامیوں کی منظوری سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اور سب ڈویژن میں مذکورہ بالا عدالتوں کا قیام عمل میں لای جائیگا اور عوام کو گھر کی دہلیز میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔