اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا۔وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوسعودی عرب کے قومی دن پرمبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے سعودی عرب کو91 ویں قومی دن پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا۔عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہماری دعا ہے کہ دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا ان کا یہ سفر پیہم جاری رہے۔
مملکت کے91ویں قومی دن کےموقع پر میں اپنی حکومت اورعوامِ پاکستان کیجانب سےخادم الحرمین الشریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمدبن سلمان اورسعودی عرب کےبرادرعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ہماری دعاہےکہ دوراندیش قیادت کےزیرِسایہ ترقی کاانکایہ سفرپیہم جاری رہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 23, 2021
