Thursday, April 23, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ جاری

کراچی (آئی پی ایس )پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں ملتان سلطانز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان سپر لیگ کے 33 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسٹیو اسمتھ کی برق رفتار سنچری اور صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگز مین کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا بھاری مجموعہ ترتیب دیا ہے۔

ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ رہا جہاں اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ نے پہلی وکٹ کے لیے 132 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت قائم کی۔ صاحبزادہ فرحان 43 گیندوں پر 66 رنز بنا کر آٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

دوسری جانب اسٹیو اسمتھ نے حریف بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور محض 50 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی۔ اسمتھ کی اس دھواں دھار باری میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، جس نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے جوش و خروش کو دوبالا کر دیا۔

حیدرآباد کنگز مین کے بولرز سلطانز کے بلے بازوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دیے۔ عاکف جاوید نے اننگز کے آخری اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ملتان کو مزید بڑے اسکور تک پہنچنے سے روکا، جبکہ محمد علی، حنین شاہ، حسن خان اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔214 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی شروعات مایوس کن رہی جب اوپنر معاذ صداقت محض 7 رنز بنا کر محمد اسماعیل کا شکار بن گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔