Wednesday, April 22, 2026
ہومبریکنگ نیوزپشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا،علی رضا ایونٹ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر بولر بن گئے

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا،علی رضا ایونٹ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر بولر بن گئے

لاہور(آئی پی ایس )پی ایس ایل میں پشاور زلمی بدستور ناقابل شکست ہے۔ بابرالیون نے آٹھویں فتح حاصل کرلی۔ پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ 183 رنز کا ہدف 7 گیندیں پہلے پورا کیا۔ کوشال مینڈس کی ایک اور شاندار اننگز کھیل کر 80 رنزبناکرناٹ آٹ رہے۔ فرحان یوسف نے 58 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیل کر9وکٹوں پر182رنزبنائے، کراچی کی جانب سے جیسن روئے نے 85 رنزبنائے تھے۔ زلمی کے علی رضا نے ہیٹ ٹرک سمیت چارشکار کیے۔ پشاورزلمی کے علی رضا ایونٹ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے سب سے کم عمر بولر بن گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔