اسلام آباد (سب نیوز)ریڈ زون میں تمام اداروں کے دفاترکل 23اپریل کو بھی ورک فرام ہوم کرینگے۔کابینہ ڈویژن نے ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں، ڈویژنز اور وفاقی اداروں کے دفاتر سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں واقع تمام اداروں کے دفاتر 23اپریل بروز منگل کو ورک فرام ہوم کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور دوسرا عملہ شہر میں موجود اور تیار رہے گا تاکہ مختصر نوٹس پر بلایا جاسکے۔

