Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں ایک ہزار سے زائد مکانات ناقابلِ رہائش قرار

ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں ایک ہزار سے زائد مکانات ناقابلِ رہائش قرار

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب کے میئر رون ہلدائی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں شہر میں ایک ہزار سے زائد رہائشی یونٹس ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔ایرانی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق براہِ راست میزائل حملوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششوں کے دوران گرنے والے ملبے سے تل ابیب، رامات گان اور بنی براک میں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حکام کو اب تک تقریبا 30 ہزار اسرائیلی شہریوں کی جانب سے املاک کے نقصان کے دعوے موصول ہو چکے ہیں۔اب تک موصول ہونے والے دعوں میں 18 ہزار 408 عمارتوں، 6 ہزار 617 گاڑیوں اور 2 ہزار 549 دیگر سازو سامان کو ہونے والے نقصانات کے دعوے شامل ہیں۔اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران اور لبنان کے خلاف 40 روزہ جنگ کی لاگت تقریبا 17.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔