Saturday, April 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستانی عازمینِ حج کی کراچی سےآنے والی پہلی پرواز کامدینہ منورہ میں شاندار استقبال، بہترین سہولیات کی فوری فراہمی

پاکستانی عازمینِ حج کی کراچی سےآنے والی پہلی پرواز کامدینہ منورہ میں شاندار استقبال، بہترین سہولیات کی فوری فراہمی

مدینہ منورہ(آئی پی ایس ) پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز آج کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی، جہاں 155 عازمین کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین اور ڈائریکٹر مکہ محمد عارف اسلم را نے عازمین کا خیرمقدم کیا۔ استقبال کے دوران پھول نچھاور کیے گئے اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ سعودی ثقافتی روایات کے مطابق خوش آمدیدی نغموں اور دف کی تھاپ نے فضا کو مزید روحانی اور یادگار بنا دیا۔

عازمین کو مدینہ پہنچتے ہی مرکزیہ کے علاقے میں معیاری رہائش فراہم کر دی گئی، جہاں ان کے آرام اور سہولت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مزید برآں، انہیں فوری طور پر نسک کارڈز جاری کیے گئے تاکہ عبادات اور نقل و حرکت میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔مہمان نوازی کے تحت عازمین کی تواضع مشروبات اور کھجور سے کی گئی، جبکہ اعلی اور معیاری ناشتہ بھی پیش کیا گیا۔ انتظامات کی نگرانی اعلی حکام نے خود کی تاکہ ہر مرحلے پر معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

عازمین نے بہترین انتظامات پر وزارتِ مذہبی امور پاکستان اور حج مشن پاکستان کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سے مدینہ منورہ تک سفر کے تمام انتظامات نہایت خوش آئند اور تسلی بخش رہے، جس سے ان کے مقدس سفر کا آغاز خوشگوار انداز میں ہوا۔حکام کے مطابق آئندہ آنے والی پروازوں کے لیے بھی اسی طرز کے مثر اور مربوط انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف شعبہ جات کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ ہر عازمِ حج کو اعلی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔